سوشل میڈیا پوسٹیں، اشتہارات بنوانے، ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔ واٹس ایپ: 03455641735

بھارت سے درآمد شدہ ایک سچی کہانی



بھارت سے درآمد شدہ ایک سچی کہانی 

ہندستان کے سابق الیکشن کمشنر  "ٹی این سیشان " ایک بار اپنی فیملی کے ساتھ "اتر پردیش" کے دورے پر تھے ، راستے میں ایک جگہ خوبصورت باغ نظر آیا ، وہ وہیں رک گئے 
باغ بہت ہی خوبصورت تھا اور طرح طرح کے درخت اور درختوں پر لگے پھل اور پھول انتہائی دلکش منظر پیش کر رہے تھے ، سب سے زیادہ بات جو کشش کا باعث تھی وہ ان درختوں پر پرندوں کے گھونسلے تھے 
کمشنر کی بیوی کو یہ گھونسلے بہت پسند آئے اور فرمائش کی کہ مجھے ایک گھونسلہ اتروا کے دیں میں اس کو گھر کے ڈرائنگ روم میں ڈیکوریشن کے طور پر سجاؤں گی 
کمشنر صاحب نے سامنے کھڑے  باغباں کے بیٹے سے کہا یہ لو سو روپے اور مجھے یہ گھونسلہ اتار کر دو 
اس بچے نے صاف انکار کر دیا ، کمشنر نے جیب سے ایک ہزار روپے نکال کر اس کے سامنے کئے کہ یہ لو ، مگر اس بچے نے پھر انکار کرتے ہوئے کہا ایک لاکھ بھی دو گے تو میں یہ گھونسلہ نہیں توڑوں گا 
کمشنر نے اپنے گارڈ سے کہا کہ اس لڑکے سے زبردستی یہ گھونسلہ حاصل کرو ، جب کافی تشدد کے بعد بھی وہ نہ مانا ، پھر روتے ہوئے کہنے لگا ، 
یہ گھونسلے نہیں میرے ہم وطن پرندوں کے گھر ہیں میں کیسے انہیں اجاڑ دوں ؟  ابھی سارے پرندے دانے پانی کیلئے باہر گئے ہوئے ہیں ، شام کو جب واپس لوٹیں گے اور اپنا گھر نہیں دیکھیں گے تو ان پر کیا گزرے گی ، یہ آپ نے کبھی سوچا ہے  ؟؟؟؟
آپ مجھے مار بھی دیں گے تو بھی میں یہ گھونسلہ نہیں اتاروں گا 

الیکشن کمشنر ٹی این سیشان  واپس آنے پر اکثر اداس و پریشان رہنے لگا جب بھی یہ بات یاد آتی ، اور سوچتا رہتا تھا کہ میں آئی سی ایس افسر ہونے کے بعد بھی ایسی وطن محبت ، پریت ، اور سوچ اپنے اندر کیوں نہ پیدا کر سکا جو اس بچے کے دل میں پیدا ہوئی ، وہ اکثر محفلوں میں اس واقعہ کا ذکر اپنے جاننے والوں سے کر کے اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرتا تھا ، اسے اس ذکر سے بہت دلی اطمینان محسوس ہوتا تھا 

Post a Comment

Previous Post Next Post