سوشل میڈیا پوسٹیں، اشتہارات بنوانے، ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔ واٹس ایپ: 03455641735

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں نا تجربہ کار امریکی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی۔


ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں نا تجربہ کار امریکی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی۔ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ کر دیا۔

ڈیلاس، ٹیکساس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے میزبان امریکہ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جو امریکی ٹیم نے آخری گیند پر چوکا مار کر برابر کر دیا۔ حارث رووف آخری اوور میں پندرہ رنز کا دفاع نہ کر سکے۔ اور کینیڈا کے خلاف جارحانہ بلے بازی کرنے والے امریکی بلے باز جونز نے حارث کو آخری اوور میں ایک چھکا اور چوکا رسید کیا۔

سپراوور میں محمد عامر کی ایک اوور میں تین وائیڈ بالز کے سبب امریکہ نے انیس رنز بنائے اور جواب میں پاکستانی بلے بز صرف چودہ رنز بنا سکے۔


اس سے قبل امریکہ کی جانب سے کپتان موناک پٹیل نے 50، اینڈریز گوز نے 35، ایرن جونز نے36رنز بنائے اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

 

پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی تھی

امریکی باولر نے نپی تلی باولنگ کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی اوورز میں پاکستانی ٹیم کو دباو میں رکھا۔ ایک موقع پر پاکستان کا اسکور 26 رنز تھا اور اس کے تین بیٹسمین آوٹ ہو چکے تھے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 44 اور شاداب خان نے 40 اور شاہین آفریدی نے  23رنز بنائے۔ امریکہ کی جانب سے کنجگے نے تیس رنز دے کر تین کھلاڑی آوٹ کیے۔ نیٹراوالکر نے دو وکٹیں حاصل کیں اور صرف اٹھارہ رنز دیے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post