راولپنڈی سے گلگت ہنزہ جانے والی بس حادثے کا شکار اب تک کی اطلاعات کے مطابق 17 مسافر جان بحق جبکہ متعدد افراد زخمی
زخمی افراد چلاس سرکاری ہسپتال میں منتقل کردیے گئے ہیں ۔چلاس آر ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
دیامر کے مقامی نوجوانان بڑھ چڑھ کر زخمیوں کے لیے اپنا خون کا عطیہ پیش کرنے میں مصروف۔
رالپنڈی سے ہنزہ جانے والی ایک مسافر بس کو جمعہ کی علی الصبح چلاس شہر سے 20 کلومیٹر کی دوری پر ’یشکول داس‘ کے مقام پر حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 17 افراد کے جاں بحق کی تصدیق ہو چکی ہے۔
بس میں کُل 35مسافر سوار تھے حکام نے مزید افراد کے جاں بحق ہونے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو چلاس اور دیگر قریبی مراکز صحت پہنچایا گیا ہے۔




