سوشل میڈیا پوسٹیں، اشتہارات بنوانے، ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔ واٹس ایپ: 03455641735

کشمیریوں کی نفرت کا ذمہ دار کون....؟



کشمیریوں کی نفرت کا ذمہ دار کون....؟

آزاد خود مختار کشمیر کا نعرہ کشمیر میں شروع سے لگتا آ رہا ہے، لیکن کشمیریوں کی بڑی اکثریت پاکستان کے حق میں رہی ہے، صرف آزاد کشمیر کی حد تک نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستانی پرچم بلند کرتے ہوئے، پاکستانی پرچم چومتے ہوئے شہید ہوتے رہے۔

 کشمیر کے شہداء کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا جاتا رہا، آج اگر کشمیری اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں تو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے تھا، طاقت کا استعمال سوائے نفرت کے کچھ نہیں دے سکے گا۔

آپ نے بنگالیوں پر طاقت کا استعمال کیا تو نتیجہ کیا نکلا، ملک دو ٹکڑے ہو گیا
آپ نے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے کے قبائل میں طاقت کے زور پر لوگوں کا جینا حرام کیا تو نتیجتاً عوام آپ کو حقارت سے دیکھنے لگے۔

آپ نے لال مسجد پر طاقت کا استعمال کیا تو جواب میں نفرت پر مبنی ردعمل آیا، آپ نے سیاسی جماعتوں کے خلاف طاقت کا استعمال کر کے سیاسی ورکرز کی نفرت مول لی، آپ نے ہر اک سے دوستی کے بجائے دشمنی مول لی۔

کشمیر میں ایف سی اہلکاروں کو عوام کے سامنے کھڑا کر کے تم نے اداروں اور عوام کو لڑوانا شروع کر دیا، اس پہلے بھی آپ متعدد بار عوام اور رینجرز کو لڑا چکے ہیں، عوام پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو مار رہی ہے، کل آپ رینجرز کو لا کر کھڑا کر دینگے، عوام اور رینجرز کی لڑائی ہو گی، اور آخری آپشن آپ کے پاس آرمی کو سامنے لانے کے سوا کچھ نہ ہو گا۔

خدانخواستہ حالات ایسے بن جاتے ہیں، عوام اور آرمی آمنے سامنے آ جاتی ہے تو کیا ملک برقرار رہ سکے گا؟ آپ کی کتنی بھی طاقتور فورسز کیوں نہ ہوں جب سامنا عوام سے ہو تو شکست ہی مقدر بنتی ہے۔ 

آپ کی انا نے اس ملک کو معاشی اور سفارتی طور پر تو تباہ کر دیا ہے، اس ملک کی خودمختاری کمپرومائز کر دی ہے، لیکن اب جو اداروں اور عوام کو لڑانے کی بےوقوفی کر رہے ہو یہ انتہائی خطرناک ثابت ہو گی۔

خدانخواستہ عوام اور ادارے آمنے سامنے آ گے تو کوئی طاقت عوامی غضب سے نہ بچ پائے گی، اور دشمن ممالک جیسا چاہے گا وہ فائدہ حاصل کرے گا۔

ملک کی بقاء کے لیے ضروری ہے آپ اپنی 76سالہ انا کو ختم کرتے ہوئے عوامی وسائل پر قبضے سے باز آئیں، اور ملک کو سویلین نمائندوں کے حوالے کر کے اپنی آئینی حدود میں رہیں، فی الحال آپ مشرقی پاکستان کی تاریخ دہرانے کے عین موڑ پر پہنچ چکے ہیں۔

خدا کے لیے اب اس ملک پر رحم فرمائیں، بظاہر تو آپ اس ملک کے دفاع کے ضامن ہیں لیکن جب جب جتنا نقصان اس ملک کو پہنچا ہے وہ آپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

بقلم: محمداشرف

Post a Comment

Previous Post Next Post