سوشل میڈیا پوسٹیں، اشتہارات بنوانے، ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔ واٹس ایپ: 03455641735

رشتوں کی تشریح کرتی ہوئی تصویر


بظاہر یہ بڑی چھوٹی سی،معمولی سی چیز ہے۔۔۔لیکن گھر کی،خاندان کی ترجمانی کرتی ہوئی،رشتوں کی تشریح کرتی ہوئی۔۔۔!!

میں کبھی بیان نہیں کر پایا کہ خاندانی نظام کی یہ چیزیں،یہ خوبصورت اقدار مجھے کتنا فرحت بخش احساس دلاتی ہیں۔۔۔
یہی وجہ کہ میری اپنی طبیعت میں اپنوں کے لیے "پروٹیکٹو فیلنگز" بہت زیادہ پائی جاتیں ہیں۔۔
اور یہی وجہ کہ "برابری" کے نعرے مجھے زہر لگتے ہیں۔۔۔

برابری والوں کو یہ بات شاید ہی کبھی سمجھ آ سکے کہ
پدر شاہی نہیں ہوتی۔۔ پدری شفقت،محبت،احساس، اور فکر ہوتی ہے۔۔۔جو باپ اور بھائیوں میں جھلکتی کبھی روک ٹوک سے کبھی نوک جھوک سے۔۔۔کبھی سختی میں کبھی نرمی میں۔۔۔ کئیر کرنے والے ایسے ہی ہوتے ہیں۔۔۔ جو اون کرتے ہیں حق رکھتے ہیں،جتاتے ہیں اور سمجھتے ہیں۔۔!! جو ذمہ داری محسوس کرتے ہیں اور قربانی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔۔جو اپنوں پر بیوی،بچوں پر،بہنوں پر،ماں باپ پر، اپنے چھوٹوں پر اور بوڑھوں پر آنے والے مصائب کو ہمہ وقت اپنے آپ پر لینے کو بخوشی تیار نظر آتے ہیں۔۔۔!!!
یہی خوبصورتی ہے۔۔۔یہی معاشرے کا توازن ہے۔۔ اسی سے رشتے بنتے ہیں۔۔ اسی میں بقا ہے،جلا ہے،خوشی ہے،دوام ہے،عزت ہے،احساس ہے۔۔۔ یہی چیزیں گھر کو گھر بناتی ہیں۔۔۔

ورنہ تو گھر میں اور کسی فیکٹری میں کام کرتے مزدوروں میں کیا فرق کہ وہ برابر ہوتے ہیں،برابر کام کرنے والے اور تنخواہ لینے والے اور حقوق کا حساب رکھنے والے ۔۔جہاں احساس،جذبات،خیال،فکر،ذمہ داری،ایثار،محبت نہیں صرف حساب ہوتا ہے۔۔صرف حساب۔۔!!
ماسٹر محمد فہیم امتیاز (جولائی 2021)
#ماسٹرمحمدفہیم

Post a Comment

Previous Post Next Post