عمران خان نے 1985 میں آئی سی سی کو نیوٹرل امپائرنگ کا مشورہ دیا جسے رکن ممالک کی اکثریت نے مسترد کردیا۔ دس سال بعد آئی سی سی کو نیوٹرل امپائرنگ کا سسٹم رائج کرنا پڑگیا۔
عمران خان نے 1987 میں دنیا کا سب سے بڑا فری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا۔ سب نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکے گا۔ چند سال بعد یہ ہسپتال حقیقت بن گیا۔
عمران خان نے 1983 کا ورلڈ کپ ہارنے کے بعد کہا تھا کہ وہ ایک نہ ایک دن ورلڈکپ جتوا کر دکھائے گا۔ نو سال بعد یہ دعوی بھی اللہ کی مہربانی سے درست ثابت ہوگیا۔
عمران خان نے 1997 میں دعوی کیا کہ وہ سیاست میں حصہ لے کر دونوں بڑی جماعتوں کو آؤٹ کردے گا۔ 21 سال بعد یہ دعوی بھی درست ہوگیا۔
عمران خان نے 1998 میں نوازشریف کے لندن فلیٹس کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن وہ ثابت کرے گا کہ یہ نوازشریف کی ملکیت ہیں۔ 18 سال بعد یہ بھی ہوگیا۔
عمران خان نے 2000 میں ایک میچ میں کمنٹری کے دوران کہا کہ یونس خان پاکستان کا مستقبل کا سب سے بہترین بیٹسمین اور ورلڈ کپ جتوانے والا کپتان بنے گا۔ 8 سال بعد یہ دعوی بھی درست ہوگیا۔
2002 میں عمران خان نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ یہ جنگ نہیں جت سکے گا، اسے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ 18 سال بعد یہ دعوی بھی درست ثابت ہوگیا۔
ایک طرف خان کا ویژن کہ اس کی ہر میدان میں پیشنگوئی درست ثابت ہوتی جائے، دوسری طرف نوازشریف کہ جو قدم قدم پر جھوٹا ثابت ہوتا آیا۔ ۔ ۔ وہ تو عدالت میں یہ بھی ثابت نہ کرسکا کہ اس کے بچوں نے جدہ اور لندن میں جائیدادیں حلال کی کمائی سے بنائیں۔
لیڈر اور جوکر کے درمیان فرق صاف نظر آتا ہے۔
